کوئٹہ؛ بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ، ایک ہی گھر کے 4 افراد بھی شامل

Feb 07, 2024 | 18:30:PM
کوئٹہ؛ بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ، ایک ہی گھر کے 4 افراد بھی شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ خانوزئی میں بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی 18 ہوگئی ، ایم ایس تحصیل ہسپتال کانوزئی کا کہنا ہے کہ  دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ، چار نعشیں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کی گئی ہیں جبکہ 14نعشیں  تحصیل ہسپتال خانوزی میں موجود  ہیں ۔ 

بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد بھی جاں بحق ہو گئے ، چاروں افراد   ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے دوسرے شہر سے آبائی علاقے میں واپس آئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں : بیرک کی صفائی ستھرائی آپ خود کریں گے ! عمران خان کو بھی نواز شریف والی سزا مل گئی