بیرک کی صفائی ستھرائی آپ خود کریں گے ! عمران خان کو بھی نواز شریف والی سزا مل گئی

Feb 07, 2024 | 16:43:PM
بیرک کی صفائی ستھرائی آپ خود کریں گے ! عمران خان کو بھی نواز شریف والی سزا مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)سابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  کو بھی وہی سزا مل گئی جو سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قید بامشقت کے قیدی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نواز شریف والی سزا مل گئی ہے ،بانی پی ٹی آئی کو اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی خود کرنے کا کہا گیا ہے ، اس کے ساتھ ہی حکام کی جانب سے انہیں تزئین و آرائش کا بھی کا بھی کہا گیا ہے،جیل حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نےعملدرآمدکا حکم دیدیا ہے ،آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرکمرے کی تزئین وآرائش وصفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ہے ،کوئی دوسری سزا دینے سے سیکیورٹی ایشوز بن سکتے ہیں،واضح رہے کہ میاں نواز شریف کو بھی کوٹ لکھپت جیل میں اپنی ہی بیرک کی صفائی کا کام دیا گیا تھا  ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے بیٹوں نے پی ٹی آئی کی کمپین شروع کر دی