عمران خان کے بیٹوں نے پی ٹی آئی کی کمپین شروع کر دی

Feb 07, 2024 | 16:17:PM
عمران خان کے بیٹوں نے پی ٹی آئی کی کمپین شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کے بیٹے بھی پاکستان میں  انتخابی عمل کیلئے متحرک ہو گئے ہیں ، پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے منفرد پوسٹ شیئر کر دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین پی ٹی آئی  عمران خان اس وقت متعدد کیسز  میں سزا کاٹ رہے ہیں اور ان کی جماعت کے تمام امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں ،  تاہم ایسی صورتحال میں ان کے بیٹے  انتخابی مہم میں کود پڑے ہیں ،  انہوں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی پرچم کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور اس کے کیپش میں لکھا کہ کل پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے, آپ کا ووٹ اہم ہے, ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی عوام سے درخواست کی براہ کرم  پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی ویڈیو یا تصویر  #votePTI کیساتھ  پوسٹ کریں ۔ 

عمران خان کےبیٹے قاسم خان اور سلیمان خان نے ایک ساتھ تصویر شیئر کی ہے جبکہ اکاونٹ قاسم خان کا تھا ، دونوں بیٹوں کی اس تصویر اور پوسٹ کو جمائمہ گولڈ سمتھ  نے بھی ری پوسٹ کیا ہے ،جبکہ یہی پوسٹ عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی  ہے ۔

 یاد رہے کہ عمران خان کی اکثر اوقات جیل میں ٹیلیفون پر بیٹوں سے بات چیت بھی کروائی جاتی ہے۔ عمران خان کو سائفر ، دوران عدت نکاح اور توشہ خانہ میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں جوکہ مجموعی طور پر 31 سال بنتی ہے ، عمران خان کو سائفر میں 10 سال، توشہ خانہ 14 سال اور دوران عدت نکاح کیس میں 7 سال قید سنائی گئی تھی ۔