دھماکے افسوسناک، حکومت انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پرعزم ہے، نگران وزیراعظم

Feb 07, 2024 | 15:48:PM
دھماکے افسوسناک، حکومت انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پرعزم ہے، نگران وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ضلع پشین کے علاقے خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید الفاظ  میں مذمت  کرتے ہیں۔

 اپنے بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا،حکومت عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے پُرعزم ہے،نگران وزیراعظم نے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے  زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعات کی رپورٹ طلب کی ہے۔