لانگ مارچ کےلئے بلاول کا اھم اقدام

Feb 07, 2022 | 21:04:PM
چئیرمین، پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو، زرداری
کیپشن: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری(فوٹو بشکریہ ڈی ڈبلیو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کے حوالے سے مجھے اہم ٹاسک دیا ہے۔لانگ مارچ سے حکومت کو چلتا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سید نیر حسین بخاری نے 24 نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ27 فروری کو بلاول بھٹو مزار قائد سے روانہ ہوں گے،

مختلف تنظیموں سے لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی ہے،لانگ مارچ کے حوالے سےپنڈال کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیؓں، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوں گے اور لانگ مارچ سے حکومت کو چلتا کریں گے۔سیکرٹری جنرل سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ ’کیا لانگ مارچ کے شرکاء کے رہنے کا بھی بندوبست کیا‘ تو انہوں نے جواب دیا کہ کیا بندوبست کیا وقت آنے ہر چیر بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی آ گئی۔۔گوگل کروم نے نیا لوگو  متعارف کروا دیا