تبدیلی آ گئی۔۔گوگل کروم نے نیا لوگو  متعارف کروا دیا

Feb 07, 2022 | 19:27:PM
گوگل ،کروم، تبدیل
کیپشن: گوگل کروم تبدیل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل کروم کا لوگو تبدیل کردیا گیا ہے، جو فی الحال براؤزر کے ڈویلپر ورژن کا حصہ بنا ہے اور بہت جلد یہ تمام ڈیوائسز پر نظر آئے گا۔

ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق گوگل نے آخری بار 2014 میں گوگل کروم کے لوگو کو تبدیل کیا تھا اور اب 8 سال بعد ایسا کیا جارہا ہے جو بہت زیادہ مختلف نہیں۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کروم کا لوگو بہت زیادہ جانا پہچانا ہے اور گوگل ممکنہ طور پر اسی وجہ سے اسے مکمل بدل کر لوگوں کو پریشان کرنا نہیں چاہتا تھا۔اسی وجہ سے نئے لوگو کو دیکھ کر چند افراد کو ہی حیرت ہوگی اور وہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ کچھ تو مختلف ہے۔اس نئے آئیکون کو پہلے سے زیادہ زیادہ بنایا گیا ہے اور سائے کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ رنگ پہلے سے زیادہ شوخ ہیں۔رنگوں کا تناسب بھی اب پہلے سے مختلف ہے، نیلے رنگ کی بال کو بڑا بنایا گیا ہے جبکہ رنگوں کی پوزیشن بھی اب پہلے سے کچھ مختلف ہے۔مجموعی طور پر یہ ایسی تبدیلی ہے جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوگا۔کمپنی کی جانب سے مستقبل قریب میں تمام پلیٹ فارمز کے لیے اس نئے لوگو کو متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:’بچپن کے دن بھی کیا دن تھا‘۔۔ آشا نےلتا دیدی کی پرانی تصویر شئیر کردی