’بچپن کے دن بھی کیا دن تھا‘۔۔ آشا نےلتا دیدی کی پرانی تصویر شئیر کردی

Feb 07, 2022 | 18:52:PM
آشا, بھوسلے , لتا, منگیشکر
کیپشن: آشا بھوسلے اور لتا منگیشکر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سروں کی ملکہ لتا منگیشکر  کی موت سے پورا ملک ابھی تک صدمے میں ہے۔ بھارت کی معروف گلوکارہ نے طویل علالت کے بعد اتوار کی صبح 8 بجکر 12 منٹ پر آخری سانس لی۔ لتا منگیشکر کی موت کی خبر سن کر نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پورابھارت صدمے میں ڈوب گیا۔ اداکاروں سے لے کر سیاستدانوں تک، عظیم گلوکار کی آخری جھلک کے لئے پہنچے۔ لتا منگیشکر کے انتقال کے بعد جہاں پورے بھارت میں سوگ کا عالم ہے وہیں ان کی چھوٹی بہن آشا بھوسلے  بچپن کی یادوں میں کھو گئی ہیں۔ آشا بھوسلے نے انسٹاگرام پر بچپن کی ایک پرانی تصویر کے ذریعے اپنی بہن کو یاد کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Asha Bhosle (@asha.bhosle)

انسٹا گرام پر شئیر کی گئی تصویر میں جہاں آشا بھوسلے کو ڈیسک پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے تو وہیں لتا منگیشکر ان کے پاس کھڑی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے آشا بھوسلے نے ایک انتہائی جذباتی نوٹ بھی لکھا ہے۔ آشا بھوسلے نے لکھاہے کہ’’بچپن کے دن بھی کیا دن تھے۔ دیدی اور میں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ریڈ ہارٹ ایموجی بھی بنایا ہے‘‘۔ تصویر کو دیکھ کر مداح ایک بار پھر عظیم گلوکارہ کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے ہیں۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  حریم شاہ کیلئے بری خبر۔۔۔شوہر بلال شاہ ماضی میں کیا کرتا رہا۔۔کہاں سے نکالا گیا