پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئی تو پوری پارٹی مائنس ہو گی، فیصل واوڈا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ون پر نہیں آئے گی۔ تو پوری پارٹی کو مائنس کر دیا جائے گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے اور یہ صرف اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں۔ انہیں ملک سے کسی قسم کی کوئی محبت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے اور اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں،ایک نیا سیاسی لفظ آیا ہے ’ایسی کی تیسی‘۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے بانی کی کمزوری بتا دی ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہ ہو تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار