کراچی:فلیٹ سے 3خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد کی حالت ناساز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کراچی کے علاقےگلشن اقبال بلاک ون سے 3خواتین کی3 روز پرانی لاشیں برآمدہوئیں ہیں۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق گلشن اقبال بلاک ون میں رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں جبکہ ایک مرد کی حالت ناساز ہے،فلیٹ سے ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خواتین سمیت چاروں افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا ،خواتین کی موت کیسے ہوئی تحقیقات کررہے ہیں،جاں بحق خواتین میں ثمینہ 52 سال،ماہا 22 سال اور ثمرین عمر 19 سالہ شامل ہیں جبکہ یاسین 30 سال جو حالت غیر میں ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین کی لاشوں پر کوئی زخم کے نشانات موجود نہیں ،شبہ ہے زہریلی گیس سے گھر میں موجود افراد کی اموات ہوئی،گھر کے اندر مرد بھی نیم بیہوشی حالت میں پایا گیا ،واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل سکواڈکی کارروائی،کراچی سے لاہور آنے والی خاتون مسافر کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار