موبائل سکواڈکی کارروائی،کراچی سے لاہور آنے والی خاتون مسافر کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار
کیپشن: موبائل سکواڈکی کارروائی،کراچی سے لاہور آنے والی خاتون مسافر کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)لاہور میں موبائل سکواڈنےپولیس ناکہ شیراکوٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بس میں کراچی سے لاہور آنے والی خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار کر لیا ۔
ترجمان موبائل سکواڈ کے مطابق ملزم سلیم نے دوران سفر بس میں کراچی سے لاہور آنے والی خاتون کو ہراساں اور تنگ کئے رکھا ،متاثرہ خاتون نے ناکہ شیراکوٹ پر مامور موبائل سکواڈ پولیس کو مطلع کیا ،شکایت موصول ہونے پر موبائل سکواڈ ٹیم نے ملزم کو فوری حراست میں لے لیا، جسے قانونی کارروائی کیلئے شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
متاثرہ خاتون نے بروقت تحفظ فراہم کرنے پر ناکہ شیراکوٹ پر مامور پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اپنا ذہنی توازن کھو چکے ،پاگل خانے میں داخل کروایا جائے ؛ایکس سروس مین سوسائٹی