بانی پی ٹی آئی اپنا ذہنی توازن کھو چکے ،پاگل خانے میں داخل کروایا جائے ؛ایکس سروس مین سوسائٹی

Dec 07, 2025 | 18:50:PM
بانی پی ٹی آئی اپنا ذہنی توازن کھو چکے ،پاگل خانے میں داخل کروایا جائے ؛ایکس سروس مین سوسائٹی
کیپشن: ایکس سروس مین سوسائٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان نے جنرل عاصم منیر کے بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی مکمل حمایت کا اعلان  کر دیا۔ایکس سروس مین سوسائٹی نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت قومی سلامتی اداروں کے خلاف کھل کر سامنے آگئی،یہ سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت بن گئی ان پرمکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے ۔ 

کوآرڈینیٹر چودھری عبد العزیز  نے کہا ہے کہ ایکس سروس مین سوسائٹی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے،فیلڈ مارشل کے خلاف منفی پراپیگنڈا کی مذمت کرتے ہیں ۔ ایکس سروس مین سوسائٹی کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی ہندوستان اور دہشتگردوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے،پی ٹی آئی دہشت گردوں کی سہولت کار بن چکی ہے پابندی لگنی چاہیئے،ایکس سروس مین سوسائٹی کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی کو صرف حکومت چاہیئے اگر مل جائے تو یہ فیلڈ مارشل کے گیت گانا شروع کر دیں گے ۔

سوسائٹی کا مزید کہناتھا کہ 9مئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کر کے   بانی پی ٹی آئی کو سزا دی  جائے،بانی پی ٹی آئی نو مئی کا ملزم ہے اسے فوری طور پر سزا دی جائے ۔ ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو پاگل خانے میں داخل کروایا جائے ۔ 

ایکس سروس مین سوسائٹی کاکہناتھا کہ فیلڈ مارشل نے پوری دنیا کے سامنے خود کو پاکستان کا محافظ ثابت کیا ،فیلڈ مارشل دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی رہے ہیں، پوری قوم فیلڈ مارشل کا بازو  بننا چاہیئے ،بیرون ملک بیٹھ کر پروپیگنڈا  کرنے والوں کو ملک میں واپس لایا جائے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:معروف خاتون کرکٹر  کی شادی منسوخ ،اہم پیغام بھی جاری کردیا

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم  نے کہاکہ ملک میں استحکام لانے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے ،افواج پاکستان کی طاقت کا منبع عوام ہیں ،بھارت کے ساتھ لڑائی میں انڈیا کو جو سبق سکھایا گیا وہ مسلم امہ کیلئے ایک توشہ ہوا کا جھونکا تھا ،ان کاکہناتھا کہ بھارت نے آپریشن سندور کو جاری رکھا ہوا ہے ،ازلی دشمن بھارت ہے اور اس نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی ،قوم کی دعاؤں سے فتح حاصل کی ،بھارت نے ہائبرڈ وار شروع کی ، بھارت افغانستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف  استعمال کر رہی ہے ،ادراے کے لیڈر کو نشانہ بنانا ادارے کو نشانہ بنانا ہے ،پروپیگنڈا ملک کے اندر اور باہر دونوں جگہ سے ہو رہاہے ،اس پروپیگنڈا کو بھارت اور اسرائیل کا میڈیا مزید فروغ دے رہا ہے۔

جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم  نے کہاکہ پاک فوج 1947 سے آج تک دشمن کا مقابلہ کر رہی ہے ،عاصم منیر کے والد ایک ٹیچر تھے ،ایک سپاہی کا بیٹا بھی جنرل اور آرمی چیف بن سکتا ہے ،فوج کا ادارہ دشمن کو کھٹکتا ہے ،افواج پاکستان کی لیڈر شپ کو دکھ ہوا کہ پروپیگنڈہ بھارتی میڈیا کی زینت بنا ،شہدا کے مجسموں کو گرایا گیا ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان فیڈریشن کا نام ہے صوبوں کی ذمہ داریاں ہیں ،پاکستان پروفیشنل ریٹنگ میں دنیا کی افواج میں بارہویں نمبر پر ہے ،بھارت کی فوج کا بجٹ پاکستان کی افواج سے کئی گنا زیادہ ہے۔

جنرل ریٹائر عبدالقیوم نے کہاکہ بھارت دہشت گردی ، سائبر وار میں ملوث ہے ،بھارت سارے ہمسایوں کا دشمن ہے ،روس کو چاہیئے کہ وہ اس کو ایس 400 ڈیفنس  سسٹم نہ دے،ان کاکہناتھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں:سم (sim) کس لفظ کا مخفف ہے؟