ڈاکٹر ماہا  قتل کیس،سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

Dec 07, 2020 | 10:38:AM
ڈاکٹر ماہا  قتل کیس،سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں ملزم جنید اور وقاص کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم جنید اور وقاص کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا ، عدالت  نےدونوں ملزموں کو 2 , 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ اس سے قبل سٹی کورٹ نے دونوں ملزموں کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد ملزم عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔سندھ بائی کورٹ نے یکم دسمبر کو  ڈاکٹر ماہا قتل کیس کی سماعت میں ملزم جنید اور وقاص کی جانب سے درخواست ضمانت پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے ناقص تفتیش پر پولیس اور ڈاکٹر عرفان قریشی کا نام بھی ڈسچارج کرنے اور اسے دوسری عدالت چیلنج نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

 
واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا نے دو ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی جبکہ ڈاکٹر ماہا کے والد کی دائر درخواست میں بیٹی کے دوست، ایک ہسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا ہے اور ان افراد پر ماہا کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ۔