خون کا عطیہ دینے والے پولیس اہلکاروں کو انعام اور چھٹی دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)خون کا عطیہ دینے والے پولیس ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ،نقد انعام اور ایک دن کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق شہری خون دیں تو پنجاب سیف سٹیز کی جانب سے کمیونٹی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جبکہ تمام پولیس افسران رضاکارانہ خون دینے کے لیے رجسٹریشن کروائیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ایک ماہ تک خون عطیہ دہندگان کی رجسٹریشن مہم جاری رہے گی۔مراسلہ کے مطابق پنجاب سیف سٹیز نے 15 ہیلپ لائن کے ذریعے ورچوئل خون بینک قائم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق سٹار باؤلر نےکرکٹ فرنچائز کی ٹیم خرید لی!
مزید برآں شہری خون کی ضرورت والے مریضوں کیلئے 15 پر کال کریں، فوری مدد ملے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ پولیس افسران خون دیں تو تعریفی اسناد، ایک ہزار روپے انعام اور ایک دن کی چھٹی ملے گی جبکہ ساتھ ہی ساتھ کالجز اور یونیورسٹیوں میں خون عطیہ کی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
مراسلہ کے مطابق ہر ضلع میں ورچوئل خون بینک کے سفیر تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم ورچوئل بلڈ بینک ا بتک 72 ہزار سے زائد کیسز میں خون کے حصول کیلئے شہریوں کو سہولت فراہم کر چکا ہے۔
حکام کے مطابق سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کیساتھ ابتک مجموعی طور پر1 لاکھ 33 ہزار سے زائد بلڈ ڈونرز رجسٹرڈ ہیں۔
جو شہری بطور بلڈ ڈونر رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں یا خون کے حصول کیلئے وہ 15 پر کال کرکے 4 دبائیں ان کو فوری مدد فراہم کی جائے گی۔