پاکپتن; خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
کیپشن: پاکپتن; خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محی الدین)پاکپتن میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بیوہ خاتون پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیاجس کے بعد اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کر دیا ، اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔
اے ایس آئی ملک اعجاز نے گاؤں 39 ایس پی میں دوران ریڈ خاتون کو تھپڑ مارا تھا،پولیس نے ڈی پی او کے حکم پر خاتون پر تشدد کرنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا.
ڈی پی او جاوید چدھڑکا کہنا ہے کہ پاکپتن پولیس خواتین کے تحفظ کی ضامن ہے نا کہ ان پر تشدد کرنے کی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،کسی بھی پولیس اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے.
یہ بھی پڑھیں؛ پولینڈ میں تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے وین تباہ، ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ،ویڈیو وائرل