پولینڈ میں تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے وین تباہ، ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ،ویڈیو وائرل

Aug 07, 2025 | 23:02:PM
پولینڈ میں تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے وین تباہ، ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ،ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیٹ پر ایک پریشان کن ویڈیو زیر گردش ہے جس میں مشرقی یورپی ملک پولینڈ کے ایک گاؤں وولا فلیپوفسکا میں ایک تیز رفتار ٹرین کو وین سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وین کا ڈرائیور سرخ بتی کے رکنے کے اشارے کے باوجود ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اس دوران بیریئرز نیچے آنے پر اسکی وین پھنس گئی،اس سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شروع میں ایک رکاوٹ نیچے ہوئی اور ڈرائیور نے بچنے کی کوشش کی، پھر دوسری رکاوٹ بھی نیچے آگئی جس کی وجہ سے وین پھنس گئی۔

جیسے ہی ٹرین قریب آئی، ڈرائیور نے  پریشانی کے عالم میں بچنے کی کوشش کی اور وین کو پٹریوں کے کنارے کی طرف موڑنے لگا۔

لیکن  یہ ٹرین جس میں مسافر سوار تھے وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں وین کے پرخچے اڑ گئے۔ تاہم معجزانہ طور پر وین ڈرائیور محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: دکی: مانکی ڈیم سے ملنے والی لاش کی شناخت، قتل کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں