دکی: مانکی ڈیم سے ملنے والی لاش کی شناخت، قتل کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان کے علاقے دکی کے مانکی ڈیم سے ملنے والی لاش کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ قتل کی لرزہ خیز تفصیلات بھی سامنےآ گئیں۔
لیویز کے نائب رسالدار شاہ محمد ترین کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالستار ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ قوم خروٹیا اور شاٹ کاٹ سنجاوی کا رہائشی تھا۔
شاہ محمد ترین کے مطابق مقتول کے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا اور لاش کے ہاتھ پیچھے سے بندھے ہوئے پائے گئے۔
مقتول کا موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی موقع سے غائب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی بار: خود کو زخمی کرنے پر قیدی کیخلاف مقدمہ درج