فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی بار: خود کو زخمی کرنے پر قیدی کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز ) فیصل آباد کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں ایک قیدی پر سنٹرل جیل بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خود کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، تھانہ صدر پولیس نے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل اقدامِ خودکشی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 325 کے تحت مقدمات درج کیے جاتے تھ تاہم 3سال قبل ایک سٹینڈنگ آرڈر کے ذریعے اس دفعہ کے تحت مقدمات کا اندراج روک دیا گیا تھا۔
یہ مقدمہ میڈیکل دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جو کہ فیصل آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جہاں کسی قیدی کے خلاف خود کو نقصان پہنچانے پر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مبینہ زیادتی کا الزام، پی سی بی نے حیدر علی کو معطل کردیا