ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ون ڈے کل، قومی ٹیم کی برائن لارا سٹیڈیم میں بھر پورپریکٹس

Aug 07, 2025 | 10:30:AM
ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ون ڈے کل، قومی ٹیم کی برائن لارا سٹیڈیم میں بھر پورپریکٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ون ڈے سکواڈ نے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا۔

پاکستانی سکواڈ نے کوچز کی زیر نگرانی  نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا، جہاں باولرز اور بیٹرز نے کوچز کے دیئے گئے ٹارگٹس کو پورا کیا۔

نیٹ سیشن سے قبل قومی ون ڈے سکواڈ نے جسمانی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو  کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پریکٹس بھی کروائی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کھیلے جائے گے، جن میں سے پہلا ون ڈے میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پہلا ٹی ٹونٹی:  آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 11  رنز سے شکست دیدی