ای سی سی کی یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 ماہ کیلئے5 اشیاء پر سبسڈی دینے کی منظوری

Aug 07, 2023 | 23:11:PM
ای سی سی کی یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 ماہ کیلئے5 اشیاء پر سبسڈی دینے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 ماہ کیلئے پانچ اشیاء پر سبسڈی کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 ماہ کیلئے5 اشیاء پر سبسڈی دینے کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی یکم اگست 30 جون تک اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی، اجلاس میں میڈیا ورکرز اور فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے منظور کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں:بادل برسیں گے یا سورج آنکھیں دکھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ای سی سی نے وزارت دفاع کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کر لی، ترسیلات زر کی وصولی میں اضافے کیلئے سٹیٹ بینک کی 6 مراعاتی سکیموں، کے الیکٹرک صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کے اطلاق اور ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 میں ترامیم کی منظوری دیدی۔