سعودی عرب میں 51فرضی ویب سائٹس پر پابندی عائد

Aug 07, 2023 | 22:10:PM
سعودی عرب میں 51فرضی ویب سائٹس پر پابندی عائد
کیپشن: ویب سائٹ خاکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی وزارت تجارت نے ملک میں51فرضی ویب سائٹس بند کر دیں۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت صارفین کو دھوکا دہی سے بچانے کیلئے مسلسل تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ کوئی بھی جعلی ویب سائٹ دیکھیں تو فوری طور پر 1900پر کال کرکے یا تجارتی ایپ بلاغ کے ذریعے حکام کو اس حوالے سے اطلاع دیں،انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کے نام سے منسوب فرضی ویب سائٹس کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے یا سورج آنکھیں دکھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا