کے پی ایل کےافتتاحی میچ میں  آفریدی کی ٹیم کے ہا تھوں شعیب ملک کی ٹیم کو شکست 

Aug 07, 2021 | 17:43:PM
کے پی ایل کےافتتاحی میچ میں  آفریدی کی ٹیم کے ہا تھوں شعیب ملک کی ٹیم کو شکست 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز کے درمیان کھیلا گیا،راولاکوٹ ہاکس نے میرپوررائلز کو43رنز سے شکست دے دی، راولاکوٹ ہاکس نے20اوورز میں6وکٹوں پر194رنز بنائے۔

تفصیلا ت کے مطابق احمد شہزاد69،بسم اللہ خان59رنز بنا کر نمایاں رہے، میرپور رائلز کے عماد بٹ نے3وکٹیں حاصل کیں۔195رنز کے ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز151رنز ہی بناسکی، میرپور رائلز کی جانب سے شعیب ملک74رنز بنا کر نمایاں رہے.قبل ازیں کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ایونٹ کی رنگارنگ تقریب میں پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو اولمپکس ۔۔جیولین تھرو میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔۔پا کستا ن کے ارشد ندیم ناکام