وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی کاروباری ادارے کنلون گروپ اور سندر گرین گروپ کے وفود کی ملاقات

Apr 07, 2026 | 21:32:PM
وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی کاروباری ادارے کنلون گروپ اور سندر گرین گروپ کے وفود کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کے معروف کاروباری ادارے کنلون گروپ اور سندر گرین گروپ کے وفد نے ملاقات کی ہے، سندرگرین گروپ اور کنلون گروپ کے اشتراک سے لاہور میں سولر پینل مینوفیکچرنگ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

کنلون گروپ سے 50 ہزار طلبہ کوچین میں ایڈوانس ووکیشنل اینڈ انڈسٹریل ٹریننگ کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ لاہور میں باہمی اشتراک کار سے ہزار ایکڑ پر انڈسٹریل اسٹیٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب میں کوئلہ سے پیٹروکیمیکل مصنوعات حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کو انڈسٹریلائزیشن کے لئے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی، وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نئے پراجیکٹ سے پنجاب میں 18ہزار روزگارکے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کے لئے”سٹارٹ ٹو ڈے“ پالیسی پر عمل پیرا ہیں، حکومت کو بزنس نہیں کرنا بلکہ بزنس مین کو سپورٹ کرنا چاہئے، 2 سال میں اصلاحات لانے پر توجہ دی،اب پنجاب سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین صوبہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان سولر کی بہت بڑی مارکیٹ ہے، انرجی بحران کی وجہ سے سولر منتقلی کا رجحان بڑھ رہا ہے،چین اور پاکستان دوستی کے اٹوٹ رشتے میں بندھے ہیں،چین پسندیدہ ملک ہے، پہلا سرکاری دورہ بھی چین کا ہی کیا۔

سندر گرین گروپ کے چیئرمین محمد عابد، سی ای او عظیم افتخار،  ڈائریکٹر رانا فیصل حیات،اوسس کے  سی ای او دانش احمدملاقات میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے سعودیہ پرحملے غیر ضروری کشیدگی ہیں:کور کمانڈر کانفرنس