انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن میں یورو، پاؤنڈ مہنگاہو گیا

Apr 07, 2026 | 18:30:PM
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن میں یورو، پاؤنڈ مہنگاہو گیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 1پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی  ہوئی۔انٹر بینک میں ڈالر   279.07 روپے سے کم ہوکر  279.06 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.13 روپے پر برقرار        ہے جبکہ یورو 38 پیسے اضافے سے 324.80 روپے ، برطانوی پاونڈ 47 پیسے اضافے سے 372.60 روپے ، یو اے ای درہم 1 پیسے مہنگا ہوکر 76.87 روپے ، سعودی ریال 75.05 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کی ایک اور دھمکی