عمران خان نے پنجاب اسمبلی کیلئے امیدواروں کے انٹرویو شروع کر دیئے

Apr 07, 2023 | 20:20:PM
عمران خان نے پنجاب اسمبلی کیلئے امیدواروں کے انٹرویو شروع کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں  انتخابات کیلئے  امیدواروں کےانٹرویوز شروع کردیئے ہیں ۔
 تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 42 تک امیدواروں کےانٹرویوز کرلیے ہیں اور پی پی 43 سے پی پی 70 تک انٹرویوز افطاری کے بعد ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کیخلاف  قرار داد منظور کر لی ہے ۔