بھارت کا کتابوں سے تاریخ مسخ کرنے کا فیصلہ، زنیرہ انعام کا ٹویٹ 

Apr 07, 2023 | 12:48:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و ہدایتکار عثمان مختار کی اہلیہ ، محقق تجزیہ کار اور مصنفہ زنیرہ انعام خان نے بھارتی تعلیمی بورڈ کی جانب سے مغلیہ سلطنت کے اسباق تاریخ کے نصاب سے نکالنے کے فیصلے پر دلچسپ تبصرہ پیش کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و ہدایتکار عثمان مختار کی اہلیہ ، محقق تجزیہ کار اور مصنفہ زنیرہ انعام خان نے بھارتی تعلیمی بورڈ کی جانب سے مغلیہ سلطنت کے اسباق تاریخ کے نصاب سے نکالنے کے فیصلے پر دلچسپ تبصرہ پیش کر دیا۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زنیرہ انعام خان نے بھارتی تعلیمی بورڈ کو اس اقدام پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’سنا ہے بھارتی حکومت نصابی کتابوں سے مغلوں کے باب کو ہٹا رہی ہے۔ کیا اب بھارت کی نئی نسل یہ سوچ کر پروان چڑھے گی کہ لال قلعہ، قطب مینار اور تاج محل ایلین نے تعمیر کیے؟‘

مزید پڑھیں: امریکا میں نسل پرستی کا رجحان ایوانوں تک جا پہنچا

انہوں نے مزید لکھا کہ سنسر شپ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، اس کے برعکس تاریخ کو شفاف طریقے سے پیش کرکے اپنے مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ زنیرہ انعام خان نے اس سے قبل بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے والی عثمان مختار کی فلم ’گلابو رانی‘ کی کہانی علی مراد کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔