آئمہ بیگ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل 

Apr 07, 2023 | 09:32:AM
معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مہندی رنگ کے مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں گلوکارہ نے کپڑوں کی میچنگ کا دوپٹہ بھی پہن رکھا ہے۔

آئمہ بیگ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ماہ پہلے کی تصاویر ہیں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ’بچوں کو دھکا مت دیجیے‘ روینہ ٹنڈن شخص پر غصے 

واضح رہے کہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گلوکارہ متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں حال ہی میں انہوں نے کیفی خلیل کا گانا ’مجھے پیار ہوا تھا‘ گنگنایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔