ملک میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، ترجمان پی ٹی سی ایل نے وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ ترجمان پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) نے بتا دی ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی ہے۔
پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے سے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلابی ریلے سے بڑے شہر کو پھر خطرہ ، الرٹ جاری
ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ مصروف ترین اوقات میں انٹرنیٹ سروسز معمولی متاثر ہو سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں متبادل بینڈ وتھ کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔