190ملین پاونڈ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو پھر طلب کرلیا

Sep 06, 2023 | 19:20:PM
190ملین پاونڈ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو پھر طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس بارے نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی، نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا۔

نیب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کےچیئر مین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تحقیقات کے لیے کل طلب کیا گیا ہے،بشری بی بی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیشی کی ہدایت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بشری بی بی پر لاکٹ، چین، کانٹے، 2 انگوٹھیاں اور بریسلٹ لینے کا الزام ہے جبکہ سونے اور ہیرے کا نیکلس، سونے اور ہیرے کا بریسلٹ، سونے اور ہیرے کی انگوٹھی،بندے اور بریسلٹ واچ لینے کا الزام ہے۔

نیب نے بشریٰ بی بی کو کل کیس سے متعلق دستاویزات کے ہمراہ طلب کیا ہے، اس سلسلہ میں بشریٰ بی بی کے وکلا نے نیب نوٹس موصول کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی

نیب کے مطابق  تحائف کی قیمت کا شفاف تخمینہ لگانے کیلئے انہیں توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کروایا گیا۔