وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی

Sep 06, 2023 | 19:04:PM
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آبادمیں موسم خشک اور گرم رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم دیر اور کوہستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم کی ایسی ہی صورتحال رہے گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہی دن میں بڑی کمی