سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہی دن میں بڑی کمی 

Sep 06, 2023 | 18:05:PM
سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہی دن میں بڑی کمی 
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر کی قدر میں بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت کو بھی ریسورس گیئر لگ گیا، ایک ہی دن میں قیمت میں ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کمی سے 1926 ڈالر فی اونس تک گرگیا ،ڈالر ایک دن میں 11 روپے کم ہونے پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی،ایک تولہ سونا 10 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے تک گرگیا ،دس گرام سونا 9002 روپے سستا،قیمت 1 لاکھ 90 ہزار 586 روپے تک گرگیا ،ایک تولہ چاندی 100 روپے سستاہوکر 2700 روپے تک گرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان