تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

Sep 06, 2023 | 17:44:PM
 تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی کے ضلعی انتظامیہ نے  7 ستمبر(جمعرات) کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  چہلم  حضرت امام حسینؓ و شہدائے کربلا کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رہے گے۔

ڈپٹی کمشنر روالپنڈی حسن وقار چیمہ اور  ڈپٹی کمشنر جھنگ  عبداللہ خرم نیازی نے 7 ستمبر  بروز جمعرات  کو  تعطیل کا نوٹیفیکیسن جاری کردیا۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹیز کالجز سمیت سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے،کنٹونمٹ بورڈ کی حدود میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اربوں روپے کی کرپشن ، ڈی جی اینٹی کرپشن کا پرویز الہی سے متعلق بڑا انکشاف

واضح رہے کہ کل تعطیل کا اعلان شہدائے کربلا کے چہلم کے پیش نظر کیا گیا ہے۔