شوقین افراد ہو جائیں تیار۔۔سپر مون7 اکتوبر کو نظر آئیگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سمرا فاطمہ) آسمانی نظاروں کے شوقین افراد ہو جائیں تیار کیونکہ رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون بھی کہا جاتا ہے 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپر مون دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی نظر آئے گا،سپر مون رات 8:47 بجے مشرق سے طلوع ہو کر مغرب میں غروب ہوگا،یہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا،سپر مون زمین سے 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا،رواں برس نومبر میں سال کا سب سے روشن سپر مون متوقع ہے،رواں سال 5 نومبر اور 5 دسمبر کو مزید دو سپر مون نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی مستقلی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ و دیگر محکموں کیلئے نیا قانون نافذ