سندھ حکومت نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی) سندھ کابینہ نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کر دی۔
ترجمان کے مطابق میونسپل، یونین کونسل، ٹاؤن کمیٹی سطح پر اموات سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے،ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری اموات کے سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ فیصلہ محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ کی حمایت سے کیا گیا،سندھ کابینہ نےکچےکے علاقوں میں ترقی کیلئے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنےکی پالیسی منظور کرلی،ترجمان کے مطابق چیف سیکرٹری کی توثیق کے بعد فیصلہ کابینہ میں پیش کیا گیا۔
اس کےعلاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت اہم واقعات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو فروغ دینا ہے۔
فیصلہ صوبے کے سی آر وی ایس نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی؛منشیات سپلائرکو 10سال 6ماہ قید و ایک لاکھ جرمانے کی سزا