سونامزیدمہنگا،فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5400 روپے کے اضافے کے بعد 415278 روپے کاہوگیاجبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 4629 روپے کے اضافےکے بعد356033 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف آٹو موبائل کمپنی نے سستی اور سمارٹ الیکٹرک کار متعارف کرا دی
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی بھی 53 روپے اضافے کے بعد 4949 روپے ہوگئی جونئی بلند ترین سطح ہے ۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 54 ڈالر کے اضافے کے بعد 3940 ڈالرکا ہوگیا ہے۔