آئی فون 17 صفرمارک اپ کیساتھ آسان ماہانہ قسطوں پر حاصل کرنے کاموقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئی فون 17 آسان قسطوں پر حاصل کرنے کے لئے سٹینڈر ڈچارٹرڈبنک نے ایک زبردست سہولت متعارف کرادی۔
سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نےیہ سہولت اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی ہے جس کے تحت نئے آئی فون 17 سیریز کو اب کریڈٹ کارڈہولڈر 0% مارک اپ کے ساتھ آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ آفر صرف سٹینڈرڈ چارٹرڈ کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے ہے اور اس میں تمام دستیاب ماڈلز اور رنگ شامل ہیں۔
بینک کی جانب سے متعارف کردہ’’SC آسان انسٹالمنٹ پلان‘‘کے تحت صارفین 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط کا انتخاب کر سکتے ہیں، تاہم ہر مدت کے لیے ایک مخصوص پراسیسنگ فیس لاگو ہوگی جو تین ماہ پر 2.99فیصد،چھ ماہ پر 5.99فیصداوربارہ ماہ پر 11.99فیصدہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کےسابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین انتقال کرگئے
بینک کے مطابق اس کے علاوہ صارف کے علاقے کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی وصول کی جائے گی، یہ آفر صرف محدودسٹاک کے لیے ہے اور تمام آرڈرز پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر پروسیس کیے جائیں گے۔