زارا نور عباس نے روحانی زندگی گزارنےکے مفید مشورے دیدیئے

Oct 06, 2023 | 19:32:PM
زارا نور عباس نے روحانی زندگی گزارنےکے مفید مشورے دیدیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مشکل وقت سے گزرنے والے افراد کو اپنے ذاتی تجربے کی روشنی میں مفید مشورہ دیدیئے۔

زارا نور عباس نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن کے کیپشن میں روحانی تسکین پہنچانے والا صوفیانہ کیپشن لکھا، جس پر شائقین نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ان کی باتوں سے اتفاق بھی کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ زندگی اتنی آسان اور خوبصورت بھی نہیں ہے، جتنی سوشل میڈیا پر دکھائی جاتی ہے یا دیکھنے کو ملتی ہے، کچھ دن ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ہم معمولی بات سمجھتے ہیں ایسا کرلینا بھی بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کسی کی زندگی میں ایسے دن بھی آ سکتے ہیں کہ اس کے لیے اپنے دونوں پاؤں پر کھڑا ہونا اور چلنا زندگی کی سب سے بڑی نعمت بن سکتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایسے وقت میں آپ کو مشورہ دینے والے آپ کی مدد اور رہنمائی کرتے ہیں اور زندگی بہتر طریقے سے گزارنے کیلئے آپکو حکمتِ عملی بتاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن میں کہنا چاہوں گی کہ یہ آپ کی زندگی ہے، آپکی جدوجہد ہے، آپ کو سوچنا ہے کہ آپکو کیا کرنا چاہئے، اپنی پریشانی سب پر آشکار کرنی ہے یا سب سے چھپا کر رکھنی ہے، لوگوں کو جو سوچنا ہے سوچنے دیں، کیونکہ اللہ ہے جو آپ کو دیکھ رہا ہے اور آپ کو کبھی ہارنے نہیں دیگا۔

یہ بھی پڑھیں:فیروز خان بچوں کا کتنا خرچہ اٹھاتے ہیں؟ علیزہ سلطان کااہم انکشاف

 انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ اللہ ہی ہے جس کے سامنے آپ اپنی خواہشات کیلئے ضد کرتے ہیں، لیکن صرف وہ ہی جانتا ہے کہ آپ کیلئے کیا بہتر ہے، لہذا صرف اس پر بھروسہ رکھیں۔