پاکستان ویمنز ایمرجنگ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

Oct 06, 2023 | 18:35:PM
پاکستان ویمنز ایمرجنگ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)پاکستان ویمنز ایمرجنگ کیمپ کے لیے 28 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ایمرجنگ کیمپ 7 سے 17 اکتوبر تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں ہوگا،سیریز اور ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،سلیکشن کمیٹی کیمپ کے اختتام پر 15 رکنی کمیٹی ٹیم کا اعلان کرے گی۔

کیمپ کے لیے اعلان کردہ 28  کھلاڑیوں میں پانچ کھلاڑیوں میں گل فیروزہ, رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ اور طوبٰی حسن جو پہلے ہی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔سلیکٹرز نے کیمپ میں12 بیٹرز ،8 اسپنرز، 6 فاسٹ بولرز اور 2 وکٹ کیپرز کو شامل کیا ہے۔

کھلاڑیوں میں کائنات، انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، فرزانہ فاروق، وکٹ کیپر، فاطمہ خان ، فاطمہ شاہد بٹ،فاطمہ زہرا، گل فیروزہ ، گل رخ، حمنہ بلال ، خدیجہ چشتی، لبنی بہرام، ماہم منظور،ماہ نور قیوم، معصومہ زہرا، نجیہہ علوی،وکٹ کیپر ،نورین یعقوب ، رامین شمیم ، صائمہ ملک، صائقہ ریاض،شوال ذوالفقار،سیدہ عروب شاہ،تسمیہ رباب، طوبی حسن، وجیہہ منیر، وردا یوسف، یسری عامر اور زونیش عبدالستارشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان ڈار کے بعد تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا

ٹیم منیجنٹ میں عائشہ جلیل  منیجر ،محسن کمال ہیڈ کوچ، کامران حسین اسسٹنٹ کوچ ،ذوالفقار بابر بولنگ کوچ،  وسیم یوسف بیٹنگ کوچ ،رابعہ صدیق فزیوتھراپسٹ اور  محمد رمضان اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہونگے۔