لاہور میں دہشتگردی کا خطرہ،سکیورٹی ہائی الرٹ

Oct 06, 2023 | 12:15:PM
لاہورڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پر شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دہشتگردی کا خطرہ،ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پر لاہور کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد اورگاڑیوں کی چیکنگ کویقینی بنایا جا رہا ہے،مساجد،امام بارگاہوں ودیگرعبادت گاہوں کوبھرپورسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

سید علی ناصررضوی نے ڈویژنل ایس پیز،سرکل افسران وایس ایچ اوزکو فیلڈمیں رہنے کا حکم دیدیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران نمازِ جمعہ کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، ڈولفن وپی آریو ٹیموں کو اہم شاہراؤں پرموثرگشت یقینی بنانےکا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:روپیہ تگڑا،ڈالر کا ریٹ مزید کم ہو گیا