ڈالر کی دھلائی، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی سستا

Oct 06, 2023 | 11:59:AM
روپیہ مزید تگڑا،انٹر بینک  میں امریکی ڈالرمزید ایک روپے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے سے بھی نیچے آگیا ،ڈالر 283.62 روپے سے کم ہوکر 282.62 روپے کاہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف ملک )روپے کے ہاتھوں ڈالر کی مسلسل دھلائی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے سستا ہوگیا،ڈالر 284 روپے سے کم ہوکر 282 روپےپرآگیا،انٹربینک سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 55 پیسے سستا ہوگیا.

دیگر کرنسیز کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں یورو 299 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 350 روپے پر برقرار ہے ،امارتی درہم 50 پیسے کمی سے 77.70 روپے میں ملنے لگا۔

انٹر بینک  کی بات کی جائے تو  امریکی ڈالر 93پیسے سستا ہو کر 283 روپے سے بھی نیچے آگیا،ڈالر 283.62 روپے سے کم ہوکر 282.69 روپےپر بند ہوا،ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس 92 پوائنٹس اضافے سے 47544 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 24 روپے 48 پیسےکم ہو چکا ہے۔گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہوا تھا،انٹر بینک میں ڈالر 284  روپے سے بھی  کم ہوکر 283.62 روپے پر بند ہوا تھا۔،کریک ڈاون کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے کی بلند سطح سے اب تک 46 روپے سستاہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قیمتوں میں بڑی کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

ماہرین  کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 24روپے سستا ہوچکا ہے،ڈالر 24 روپے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض میں 2850 ارب روپے کمی ہوچکی ہے،ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔