وائرل ہونے والی تصویر میں کیمرا اینگل کا قصور ہے: کپتان جنوبی افریقہ

Oct 06, 2023 | 10:29:AM
وائرل ہونے والی تصویر میں کیمرا اینگل کا قصور ہے: کپتان جنوبی افریقہ
کیپشن: وائرل ہونے والی تصویر میں کیمرا اینگل کا قصور ہے: کپتان جنوبی افریقہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے اپنی وائرل ہونے والی تصویر پر کیمرا اینگل کو قصور وار ٹھہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی تقریب میں جنوبی افریقی کپتان سوتے ہوئے نظر آئے تھے، پروٹیز کے کپتان ٹیمبا باووما کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس پر لوگوں نے تبصرے اور کمنٹس بھی کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ ٹیم میں کس کس کو ہونا چاہیے تھا؟ محمد عامر نے بڑا دعویٰ کر دیا

اس حوالے سے جنوبی افریقی کپتان نے سوشل میڈیا پر ہی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں کیمرا اینگل کو قصور وار ٹھہراں گا، میں سو نہیں رہا تھا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی تھی اور صحافیوں کی جانب سے کپتانوں سے سوالات بھی کیے تھے۔