عمران خان کے غیر ملکیوں سے خفیہ رابطوں کا انکشاف

Oct 06, 2022 | 11:55:AM
تحریک  انصاف, عمران خان, سیٹلائٹ فون, شہبازگل, 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد(محسن الملک ،احتشام کیانی )دوسروں کو نصیحت  خود میاں فصیحت،امریکی  غلامی نامنظور مگرامریکی غلامی کی اسناد ہرصورت منظور،پی ٹی آئی رہنما شہبازگل سے سیٹلائٹ فون ’’تھورایا ‘‘کی برآمدگی۔غیرقانونی سیٹلائٹ فون تھرایا پاکستان میں کہاں سے آیا؟ شہبازگل کوسیٹلائٹ فون تھورایا کی ضرورت کیوں پیش آئی؟بہترین ٹیلی کمیونیکیشن سروسزکےباجودشہبازگل سیٹلائٹ فون استعمال کرنے کیوں مجبور ہوئے؟ شہباز گل سے ملنے والا سیٹلائٹ فون تھورایا کس کا ہے؟ شہباز گل سے ملنے والا سیٹلائٹ فون کن مقاصد کے لیے استعمال ہوتا تھا؟ کیا سیٹلائٹ فون غیرملکیوں سےخفیہ رابطوں کے  لیے استعمال ہوتا تھا؟ عوام نےسوالات اٹھادیئے؟ 


تفصیلات کے مطابق تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہبازگل  جیل سے تو باہر آگئے  لیکن ان کے بارے میں انکشافات  سامنے آنے  کا سلسلہ ابھی تک رکا نہیں ۔شہباز گل کے کمرےسےامریکی ریزیڈنسی کارڈز،لائسنس،انشورنس کارڈ اورکریڈٹ کارڈملے۔

سیٹلائٹ فون سے کہا ں کہاں رابطہ کیا گیا؟ 

شہباز گل کے زیر استعمال برآمد اشیا کا معائنہ مکمل ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق  شہباز گل کے سے برآمد ’’تھورایا‘‘ فون عمران خان کا نکلا ، فون امریکی ساخت کا سیٹلائٹ موبائل تھا ،سیٹلائٹ فون کی رجسٹریشن بھی امریکی میں درج ہے،اس فون سے بین الاقوامی روابط کا بھی انکشاف  ہوا ہے،تھورایا فون کو ممکنہ طور پر اہم روابط کے لئے استعمال کرنے کا بھی انکشاف  ہوا ہے۔سیٹلائٹ فون سے بین الاقوامی روابط کو چھپانے کابھی معاملہ حل  ہوگیا ۔تھورایا فون سے تحقیقاتی اداروں کو اہم معلومات ملنے کا بھی انکشاف  ہوا ہے۔

تھرایا فون عمران خان کے زیر استعمال ہونے پر بھی ثبوت مل گئے،فون سے بین الاقوامی روابط کرنے پر عمران خان پر بہت سے سوال کھڑے ہوگئے ،عمران خان کا تھورایا فون سے اہم روابط کو ملک سیکورٹی سے چھپانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

شہباز گل کے کمرےسے ملنے والے اور کیا ملا ؟

پارلیمنٹ لاجز میں چھاپے کے دوران شہباز گل کے بین الاقوامی فارن بینکوں کے کریڈٹ کارڈ بھی برآمد ہوئے ،کریڈٹ کارڈز سے شہباز گل رقوم کی ترسیل بھی کرتے رہے ،شہباز گل سے چھاپے کے دوران غیر قانونی امریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا ،شہباز گل غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر تاحال کوئی جواز پیش نا کرسکے ۔

شہبازگل کی سامان سپرداری کی درخواست جزوی طور پر منظور 

دوسری جانب اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا کیس  میں شہبازگل کی سامان سپرداری کی درخواست جزوی طور پر منظور  رکرلی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء واپس دینے کا حکم دیدیا ۔

عدالت نے اکتیس اشیاء کی لسٹ میں سے جزوی اشیاء واپس کرنیکا حکم دیا ،عدالت کے مطابق پولیس کو متنازع اشیاء کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے،شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔