جائیداد کے لالچ میں تین بھائیوں کا قتل، ملزم انہی کا کرائے دار

Oct 06, 2022 | 09:39:AM
جائیداد کے لالچ میں تین بھائیوں کا قتل، ملزم انہی کا کرائے دار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ایک ہی خاندان کے تین سگے بھائیوں کا قتل کرکے کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد ہتھیانے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس نے اسلام پورہ میں تین سگے بھائیوں کا قتل کرکے کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔ قاتل مقتولین کا 30 سالہ کرایہ دار نکلا۔

پولیس کے مطابق ملزم جاوید اکرام نے دیگر دو ملزمان عامر اور عمران کے ہمراہ مل کر پہلے 2020ء میں ارشد کا قتل کیا پھر رواں سال 18 جولائی کو مقتول ارشد کے دوسرے بھائی ساجد کو راولپنڈی میں فائرنگ کرکے قتل کروایا اس کے بعد رواں سال ہی 27 ستمبر کو ان کے تیسرے بھائی ماجد کو قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، فائرنگ سے مقامی بلڈر جاں بحق

پولیس کا کہنا ہےکہ جائیداد کی لالچ میں ملزم جاوید اکرام نے 6 بھائیوں پر مشتمل خاندان کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن خاندان کے تیسرے بھائی کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔

پولیس کے مطابق قتل کے ماسٹرمائنڈ نے مقتولین کے ایک بھائی کو نشے کی لت میں مبتلا کرکے غائب بھی کر دیا تھا۔