وزیراعظم کی خالد حسین مگسی ،منظور احمد کاکڑ، اعجاز الحق ، ایمل ولی خان اور دیگر سے 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت

Nov 06, 2025 | 20:57:PM
وزیراعظم کی خالد حسین مگسی ،منظور احمد کاکڑ، اعجاز الحق ، ایمل ولی خان اور دیگر سے 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی اور سینیٹر منظور احمد کاکڑ، پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق، نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر پٌلین بلوچ اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان اور سینیٹر عمر فاروق کی الگ الگ ملاقاتیں ۔ملاقاتوں میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

ملاقاتوں میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ، وینیوز شارٹ لسٹ ،بھارت میں5 اور سری لنکا میں3 شہروں میں میچز