ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ، وینیوز شارٹ لسٹ ،بھارت میں5 اور سری لنکا میں3 شہروں میں میچز

Nov 06, 2025 | 19:49:PM
 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ، وینیوز شارٹ لسٹ ،بھارت میں5 اور سری لنکا میں3 شہروں میں میچز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وینیوز شارٹ لسٹ کر لئے۔بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کریں گے۔ 

سپورٹس ویب سائٹ  کے مطابق بھارت میں پانچ اور سری لنکا میں تین وینیوز پر ہوں گے میچز ہو نگے،بھارت میں احمد آباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی میں میچز کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی کے تین وینیوز شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہو کر 8 مارچ 2026 کو ختم ہو گا۔فائنل احمد آباد میں کھیلا جائے گا، پاکستان پہنچا تو میچ سری لنکا میں ہوگا۔پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا، پی سی بی اور بی سی سی آئی میں اتفاق 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔آئی سی سی جلد وینیوز کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 270 رنز کا ہدف دے دیا