تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) ہوابازی کی صنعت میں اہم پیش رفت ،تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا۔
چھ نومبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے ماہان ایئر کی افتتاحی پرواز تہران کیلئے روانہ ہوئی۔ ماہان ایئر کی پرواز W5-1184 نے اسلام آباد سے کامیابی سے ٹیک آف کیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سی او او،اے پی ایم آفتاب گیلانی نے شرکت کی۔ایران ایمبسی حکام اور سی ایس او سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام آپریشنل و سہولتی انتظامات بہترین انداز میں مکمل کئے گئے۔
ماہان ایئر کی افتتاحی پرواز ایئر بس A340 پر آپریٹ ہوئی۔اسلام آباد سے تہران سیکٹر کی پرواز 264 مسافر لے کر روانہ ہوئی۔پرواز کا شیڈول وقت ساڑھے 11جبکہ حقیقی روانگی 12بج کر 17منٹ رہی ۔
چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ ماہان ائیر کی اسلام آباد سے تہران کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:قومی بچت اسکیموں کے منافع میں تبدیلی، کس کو فائدہ ہوگا اور کس کو نقصان؟جانئے