قومی بچت اسکیموں کے منافع میں تبدیلی، کس کو فائدہ ہوگا اور کس کو نقصان؟جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )حکومت نے قومی بچت اسکیموں (National Savings Schemes) کی شرحِ منافع میں ردوبدل کر دیا ہے۔
نئی شرح منافع کا اطلاق 4 نومبر سے ہو گیا ہے جس کے تحت کچھ سکیموں میں منافع بڑھایا گیا ہے جبکہ کچھ میں کمی کی گئی ہے،نئی شرح منافع کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع 10.68فیصد سے بڑھا کر 10.92فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔
سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.40فیصد سے بڑھا کر 10.60فیصد سالانہ کر دی گئی ہے جب کہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر کی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے،یہ شرح 12.96فیصد سے کم کر کے 12.72فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں مزید کمی کردی گئی ہے جب کہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.94 فیصد سے بڑھا کر 10.30فیصد سالانہ 3 سال کےلیے اور 5 سال کےلیے 10.56فیصد کردی گئی ہے۔
سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع کو 9.50 فیصد برقراررکھا گیا ہے اور کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا جب کہ نئی شرح منافع کا اطلاق 4 نومبر سے کردیاگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ حالیہ مالیاتی پالیسی کے تسلسل میں کیا گیا ہے تاکہ معیشت میں استحکام لایا جا سکے اور سرمایہ کاروں کو قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی:فیس لیس ای چالان سسٹم کے10روز مکمل،37ہزار سے زائد چالانزجاری