کراچی:فیس لیس ای چالان سسٹم کے10روز مکمل،37ہزار سے زائد چالانزجاری

Nov 06, 2025 | 17:50:PM
 کراچی:فیس لیس ای چالان سسٹم کے10روز مکمل،37ہزار سے زائد چالانزجاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کراچی میں فیس لیس آی  چالان سسٹم کے آغاز کو 10روز گزر گئے، شہریوں سمیت پولیس اہلکار بھی خلاف ورزیوں پر چالان کا شکاربنے۔

تفصیلات کے مطابق  10دن کے  دوران 37ہزار سے زائد چالانز شہریوں کے گھروں تک پہنچ چکے ہیں،دلچسپ امر یہ ہے کہ قانون کے رکھوالے خود بھی قانون سے بالاتر نہ رہے،گزشتہ 10دنوں میں ساٹھ سے زائد پولیس موبائلوں کےخلاف آی چالانز جاری کیے گئے،پولیس موبائل ڈرائیورز کے چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر کیے گئے۔

اسی طرح مختلف سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے 220 سے زائد چالان بھی جاری ہوئے،پولیس حکام کے مطابق سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ہیلمیٹ نہ پہننے اور سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے کی ریکارڈ کی گئی ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ 

سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پرہوئے ،بغیر ہیلمٹ 7 ہزار 117 موٹرسائیکل سواروں کے چالان ہوئے،اوور سپیڈنگ کی 2 ہزار 102 خلاف ورزیاں جبکہ موبائل فون کے استعمال پر 1 ہزار 100 چالان جاری ہوئے،ریڈ سگنل توڑنے کے 1 ہزار 818 کیسز ریکارڈ،ٹنٹڈ گلاس والی 433 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

297 فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں پر کارروائی کی گئی،265 گاڑیوں میں مسافروں کے چھت پر بیٹھنے کے واقعات رپورٹ ہوئے،293 گاڑیوں کو غلط سمت چلانے پر چالان ہوئے،لین لائن کے غلط استعمال پر 65 چالان جاری کئے گئے۔ 

علاوہ ازیں،نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی پر 191 ڈرائیورز چالان،سیف سٹی کیمروں سے 2 ہزار 504 کیسز سامنے آئے،آئی ٹی ایس سسٹم کے ذریعے 25 ہزار 590 چالان جاری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  1 نہیں 2 نہیں3 نہیں چار چار سینیٹرز کو آن لائن فراڈیوں نے چونا لگا دیا