اٹلی نے بلوچستان سے چوری ہونیوالے  نوادرات پاکستان کو واپس  کر دیئے 

Nov 06, 2025 | 10:31:AM
اٹلی نے بلوچستان سے چوری ہونیوالے  نوادرات پاکستان کو واپس  کر دیئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اٹلی نے صوبہ بلوچستان کے آثار قدیمہ کے مقامات سے چوری ہونے والے قدیم نوادرات واپس کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ نوادرات تقریباً 5000 سال پرانے ہیں، روم میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا کہ یہ بازیافت دونوں ممالک کے درمیان "بہترین دوطرفہ تعاون" کی مثال ہے۔

سفارت خانے کے مطابق نوادرات بلوچستان کے کلی اور نال کے مقامات سے منسلک ہیں اور کانسی کے دور سے تعلق رکھتی ہیں اور ان ابتدائی بستیوں سے ہیں جو وادی سندھ کی تہذیب سے بھی پہلے کی ہیں۔

یہ نوادرات روم کے حوالے کی گئیں جسے کے بعد یہ پاکستان پہنچیں، ان اشیا کو اطالوی حکام نے بیرون ملک اسمگل کرنے کے دوران ضبط کیا تھا۔

 اس سے قبل برآمد ہونے والے سات دیگر ٹکڑے اپریل میں میلان میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کو واپس کیے گئے تھے۔

سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا، "چوری شدہ اور سمگل شدہ نوادرات کی بازیابی دو دوست ریاستوں کے درمیان بہترین تعاون کی ایک شاندار مثال ہے۔

مزید پڑھیں:لندن: غلطی سے رہا 2 قیدیوں کی تلاش جاری