کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، کارکن الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں، بانی کا بہنوں کے ذریعے پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج میری دو بہنوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، میری بہنوں بانی کو احتجاجا بتایا ہے آپ ان لوگوں سے نہیں ملیں گے جن کے نام فہرست میں شامل نہیں ہوں گے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علیمہ خان خان نے دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کو بتایا گیا کہ آپ کے اکاونٹ سے وی لاگرز کی تعریف کی گئی ہے، بانی نے میری بہنوں کو بتایا انہوں نے کسی کی تعریف نہیں کی نہ ایسی کوئی بات ہے۔
بانی نے واضع طور پر کہا ہے کہ کوئی مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہوگا، بانی نے تاکید کی ہے علی امین گنڈا پور میرے پاس ملاقات کیلئے نہیں آتے ہیں۔
بانی نے کہا ہے نواز شریف کی پوری کیبنیٹ جیل اور لندن چلی جاتی تھی علی امین کیوں نہیں ملنے آتا، بانی نے سختی سے ہدایت کی ہے کوئی بھی پالیسی ان کے بغیر اپرو نہیں ہوگی۔
نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ کے مطابق بانی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی اپیکس کمیٹی میں انکی اجازت کے بغیر نہیں جائے گا، بانی نے جنید اکبر کو ہدایت کی ہے سارا فوکس تحریک پر کریں، بانی نے کہا ہے لوگ اس وقت بھر پور تحریک چاہتے ہیں۔
بانی نے کہا ہے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں، بانی نے الیکشن ٹریبونلز میں جانے کی ہدایت کی ہے، بانی نے کہا ہے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی نہ کسی سے کوئی بات ہورہی ہے، بانی کی طبیعت اور صحت بھی ٹھیک ہے۔بانی نے ان سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ نے بتایا کہ آج پولیس والوں نے ارکان اسمبلی کو مارا ہے، کپڑے پھاڑے ہیں، یہ پولیس والے بتا رہے ہیں کہ ایک منتخب ممبر کی کیا حیثیت ہے، بانی نے کہا ہے انہوں فیصل چودھری سے پوچھا تم کیسے اندر آ جاتے ہو، بانی کے ایکس اکاونٹ سے غلط بیانی نہیں کرنے دیں گے۔انڈیا کے معاملے پر مجھے حکومت کی سنجیدگی دکھائیں، حکومت انڈیا کے ساتھ تناو پر ڈرامے کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے