آپس کےاختلافات سیاسی ہیں،ان کادفاعی،خارجہ پالیسی سےکوئی تعلق نہیں: عطاتارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپیکر سردارایازصادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہواجس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نےکہاکہ آپس کےاختلافات سیاسی ہیں،ان کادفاعی،خارجہ پالیسی سےکوئی تعلق نہیں، ملکی سالمیت پربھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سےبازنہیں آتے،دہشتگردوں کےتانےبانےبھارت سے ملتے ہیں۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئےکہاکہ میڈیاکووہاں لےکرگئےجہاں بھارت کہتاتھادہشتگردی کے کیمپ ہیں،دشمن مکار،بدنیت اوربیوقوف بھی ہے،پہلگام سرحد سے 150 سے200کلومیٹردوری پرہے،کیسے ممکن ہے پاکستان سےجاکرلوگوں نےحملہ کیاہو؟،پہلگام پولیس اسٹیشن میں10منٹ کےاندرواقعہ کی ایف آئی آردرج ہوگئی،بھارتی فوج کایونٹ پہلگام کوسکیورٹی نہیں دےسکا،پہلگام فالس فلیگ بہارالیکشن اورپاکستان کی ترقی روکنےکیلئےکیاگیا۔
عطاتارڑ نےمزید کہا پاک فوج کیخلاف نہ لڑنےکااعلان کرنےوالےسکھوں کوسلام پیش کرتا ہوں،بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے،بھارتی نیوی کاکمانڈرآج بھی ہماری تحویل میں ہے،جعفرایکسپریس حملےکی پہلی فوٹیج بھارت کیسےگئی؟